صدراور وزیراعظم کے جہازوں کی اوورہالنگ کےلئے 1ارب 80 کروڑگرانٹ منظور
فوٹو: فائل
اسلام آباد: قومی اسمبلی کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اہم فیصلے کئے گئے، صدراور وزیراعظم کے جہازوں کی اوورہالنگ کےلئے 1ارب 80 کروڑگرانٹ منظورکر لی گئی ،اعلامیہ میں اجلاس کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
ای سی سی اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں کم گندم ذخائر والے صوبوں اور ایجنسیوں کو مقامی اور درآمدی گندم کا کوٹہ مختص کرنے پر غور کیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ گندم کے کم ذخائر والے علاقوں کو پاسکو گندم ریلیز کرے گی۔
گندم ریلیز کیلئے ای سی سی کے یکم فروری 2024 مختص کردہ طریقہ کار اختیار کیا جائے گا،ای سی سی کا گندم کے معیار اور کھانے کے قبل ہونے کا ٹیسٹ ریلیز کرنے سے پہلے کروانے کی ہدایت کی گئی۔
ای سی سی نےصدر اور وزیر اعظم کے زیر استعمال دو جہازوں کی اوور ہالنگ کی منظوری دیدی، دو وی وی آئی پی جہازوں کے انجن کی اوور ہالنگ کیلئے 1 ارب 80 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی نے وزیر اعظم آفس اور کالونی کیلئے 25 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی،اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کیلئے 2 ارب 93 کروڑ روپے کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی۔
رقم 2 ای پاسپورٹ پرسنلائزیشن سسٹم اور 6 ڈسک ٹاپ پرسنلائزیشن مشینوں کی خریداری کی جائے گی،ای سی سی نے سیلاب متاثرین کیلئے مکانات کی تعمیر کیلئے بجٹ میں مختص 30 ارب روپے سندھ کو منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔
ای سی سی نے نیب کو 37 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی،وزارت تجارت کے چین میں تجارت اور سرمایہ کاری دفاتر کو 22 کروڑ 67 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دیدی۔
Comments are closed.