سعودی عرب کی کڑی شرائط،بیمارافراد کیلئے حج کے دروازے بند کرنے کی پالیسی تیار
فوٹو: فائل
اسلام آباد: سعودی عرب کی کڑی شرائط،بیمارافراد کیلئے حج کے دروازے بند کرنے کی پالیسی تیارکرلی گئی، عازمین کیلئے گردن توڑ بخار، انفلوئنزا، کرونا اور پولیو سرٹیفکیٹ بھی لازم قراردے دیاگیا۔
پاکستانی عازمین حج کے لئے وزارت مذہبی امور نے صحت پالیسی تیار کر لی ہے بتایا گیاہے کہ صحت کےلئے سعودی عرب کی شرائط کو پیش نظر رکھ کریہ پالیسی بنائی گئی ہے۔
پاکستانی عازمین حج کےلئے نئی صحت پالیسی تیار،سعودی عرب کے مطالبے پر کڑی شرائط لاگو ہوں گی۔ڈائیلاسزکرانے والے،ہارٹ اٹیک اور دمے کے مریض اس سال حج پر نہیں جاسکیں گے۔
سعودی عرب کی شرائط کے مطابق پالیسی تیار کردہ پالیسی کے مطابق پھپڑوں کی بیماری یا مصنوعی تنفس پر زندہ افراد بھی حج نہیں کرسکیں گے۔
ایسے مریض جن کے جگر فیل ہونے کا خدشہ ہو، سنگین اعصابی اور نفسیاتی امراض میں مبتلا اشخاص ،پیٹ میں پانی بھرنے، منہ یا بڑی آنت سے خون آنے کی بیماری والے مریض بھی حج کے اہل نہیں ہوں گے۔
نئی پالیسی کے مطابق جسمانی اعضا کو حرکت دینے سے معذورلوگ ، کمزور یادداشت یا بھولنے کی بیماری میں مبتلا افراد اور سات ماہ کی حاملہ خاتون کو بھی حج پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسی طرح متعدی امراض جن میں ٹی بی اور کیسنر کے زیر علاج مریض بھی حج پر نہیں جاسکتے، انفلوئنزا، ڈینگی اور کرونا کے مریض بھی حج پر نہیں جاسکتے،عازمین کیلئے گردن توڑ بخار، انفلوئنزا، کرونا اور پولیو سرٹیفکیٹ لازم ہوگا۔
Comments are closed.