کارسرکار میں مداخلت ،ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا مزیدجسمانی ریمانڈ منظور

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: کارسرکار میں مداخلت کے الزام میں گرفتار وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے کیخلاف کارسرکار میں مداخلت کے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر دونوں میاں بیوی کو عدالت پیش کیا گیا۔

پراسیکیوشن نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر جج نے استفسار کیا کہ کیس کیا ہے کس لیے ریمانڈ مانگ رہے ہیں؟
یاد رہے کہ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو کار سرکار میں مداخلت پر آب پارہ پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہیکہ بین الاقوامی کرکٹ ٹیم کے دورے کے درمیان کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے سیکورٹی رسک پیدا کرنے پر ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی کو گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں کو قانون اور ضابطے کے مطابق گرفتار کیا گیا۔

Comments are closed.