میرا شوہر بھارتی ہے اس لئے زیادہ تنقید کی گئی، کہا گیا ہندو ہے، مدیحہ امام
فوٹو: سکرین شاٹ
کراچی: اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی نے ٹرولنگ کرنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے ان کا کہنا ہے کہ میرا شوہر بھارتی ہے اس لئے زیادہ تنقید کی گئی، کہا گیا ہندو ہے، مدیحہ امام کا کہنا ہے ایک وجہ یہ بھی تھی کہ ان مذہب دوسرا سمجھا گیا تاہم پھر بھی بتایا نہیں کہ مذہب کیا ہے۔
اداکارہ مدیحہ امام نے حالیہ دنوں میں فیصل قریشی کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ایک سوال پر بتایا کہ شوبز کیریئر کے دوران عام طور پر وہ سوشل میڈیا ٹرولنگ کا شکار نہیں رہیں لیکن انہیں شادی پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
انٹرویو کے دوران مدیحہ امام نے باربار شکوہ کیا کہ ان کی شادی اور نکاح کا مذاق اڑایا گیا، ان کے شوہر کو ان کے چہرے اور خدوخال کی وجہ سے بدترین ٹرولنگ کا نشانہ بنایا۔
مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ چوں کہ ان کے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے تو لوگوں نے ان کے شریک حیات کا مذہب دوسرا سمجھا اور اسے کسی اور مذہب سے جوڑ دیا،ان کے مطابق لوگوں کو ایسا کیوں لگتا ہےکہ بھارت میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ رہتے ہیں؟ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ ہیں؟
ٹی وی اورفلم کی اداکارہ نے کہا کہ شوہر سے متعلق وضاحت دینا ان کی غلطی تھی، انہیں کوئی وضاحت نہیں دینی چاہیے تھی لیکن انہوں نے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کی وجہ سے شوہر کے مذہب سے متعلق وضاحتیں دیں۔
اداکارہ نے کہا میری طرف سے وضاحتیں دینے کے باوجود ان پر تنقید کی گئی اور جب انہوں نے ثبوت کے طور پر نکاح کی تصاویر شیئر کیں تو ان کے نکاح کا مذاق اڑایا گیا، ان کے شوہر کے چہرے پر مذاق اڑایا گیا۔
مدیحہ امام نے کہا کہ والدہ انہیں منع کرتی رہیں کہ کسی کو کوئی وضاحت دینے کی ضرورت نہیں لیکن انہوں نے اس باوجود مداحوں کی وضاحتیں دیں اور یہ کہ انہوں ںے وضاحتیں دے کر غلط کیا۔
انہوں نے شوہر کے حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ قبائلی علاقے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے ہاں بھی پاکستان کی طرح قبائلی نظام ہے، پورا قبیلہ ایک دوسرے سے جڑا رہتا ہے۔
خوبرو اداکارہ مدیحہ امام نے خاموشی سے شادی کرکے سب کو حیران کر دیا
حیرت انگیز طور پرمدیحہ امام نے ایک بار پھر شادی اور شوہر پر بات کی لیکن انہوں نے ایک بار پھر کھل کر واضح نہیں کیا کہ ان کے شوہر کا تعلق کس مذہب سے ہے؟ اور نہ ہی میزبان نے یہ سوال کرنے کی کوشش کی جو کہ عوام جاننا چاہتے ہیں۔
اس حوالے سے وہ ماضی میں متعدد بار بتا چکی ہیں کہ ان کے شوہر ہندو نہیں، تاہم اس باوجود انہوں نے ان کے مذہب اور عقائد پر وضاحت نہیں دی جب کہ سوشل میڈیا پر ان پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے غیر مسلم شخص سے شادی کی۔
واضح رہے مدیحہ امام کی شادی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مئی 2023 میں ہوئی تھی، ان کے شوہر کا نام موجی بصر ہے جو بھارتی ریاست ارونا چل پردیش سے تعلق رکھتے ہیں۔
اداکارہ کی شادی کی تصدیق کے تقریبا 6 ماہ بعد نومبر 2023 میں مدیحہ امام اور موجی بصر کے ولیمے کی تقریب ارونا چل پردیش میں منعقد کی گئی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اداکارہ نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔
Comments are closed.