سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیض راجہ پراپیگنڈا کی زد میں آگئے
فوٹو : فائل
راولپنڈی: سابق کپتان اور کمنٹیٹر رمیض راجہ پراپیگنڈا کی زد میں آگئے، ایک ہی طرح کی خبر مختلف ٹی وی چینلز پر چلائی گئی ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں یعنی خبر کے فالو اپ میں رمیض راجہ کیخلاف تادیبی کارروائی کرنے کا کہا جا رہا ہے.
رمیض راجہ نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد کپتان شان مسعود سے کچھ سوالات کئے تھے جو کہ تقریباً ہر ہی کمنٹیٹر یا سپورٹس اینکر کرتا ہے لیکن یہ رمیض راجہ کی غلطی بیان کی گئی.
ذرائع کے مطابق اس طرح کی نیوز کسی مہم کیلئے چلائی جاتی ہیں اور رمیض راجہ کو پی سی بی سے الگ کرنے والی لابی انھیں کمنٹری پینل میں بھی نہیں دیکھنا چاہتی ہے اور اس کیلئے جواز تخلیق کیا جا رہا ہے.
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کمنٹیٹر رمیض راجہ کے خلاف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سخت ایکشن لیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ شان مسعود کے مسلسل 6 ٹیسٹ میچز ہارنے پر سوال کیا تھا کہ آپ نے اتنی غیر معمولی کارکردگی کیسے دکھائی؟ اس سوال کو بنیاد بنا کر پراپیگنڈا کیا جا رہا اور مخصوص لابی میڈیا کے زریعے سرگرم ہے.
Comments are closed.