نان فائلر اب گاڑیاں اور جائیدایں نہیں خرید سکیں گے، پاکستانی وزیر خزانہ کی امریکہ میں پریس کانفرنس

50 / 100

فوٹو : فائل

واشنگٹن: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نان فائلر اب گاڑیاں اور جائیدایں نہیں خرید سکیں گے، پاکستانی وزیر خزانہ کی امریکہ میں پریس کانفرنس، کہا "معیشت کی بہتری کے لیے مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےواشنگٹن میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ نان فائلر سے متعلق قانونی کور کی ضرورت ہے اور ہم نان فائلر کی اصطلاح ہی ختم کر رہے ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ چھ ماہ سے معاشی بہتری کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں جس کے سبب پاکستان میں مہنگائی کی شرح اور پالیسی ریٹ میں کمی آئی ہے، ہم ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 9 فیصد سے 13 فیصد تک لائیں گے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہمارے اقدامات کی وجہ سے ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے اور تمام ریٹنگ ایجنسیاں کہہ رہی ہیں پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ہے اور کوشش ہوگی آئی ایم ایف کا پروگرام آخری پروگرام ہو، ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں بلکہ گرانٹ دے گا۔

اورنگزیب خان کا کہنا تھا کہ امریکا میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں جبکہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کے وزرائے خزانہ سے بھی ملاقاتیں کیں، امریکا میں بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے.

واضح رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر اکثر عوام کی طرف سے شکایات سامنے آتی ہیں کہ حکومت کا سارا زور ٹیکسز پر ہے ملک میں تعلیم مفت ہے نہ صحت، بلکہ بنیادی ضروریات بھی شہری اپنی جیب سے پوری کرتے ہیں.

Comments are closed.