چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو شامل کرلیا

50 / 100

فوٹو : فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس نے آرڈیننس کے مطابق حاصل اختیار کے تحت پر یکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی تبدیل کر دی ہے اور چیف جسٹس نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منصور اور جسٹس منیب کو شامل کرلیا نئی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا.

سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر اب کمیٹی کے ممبر ہیں، کمیٹی میں 20 ستمبر کے آرڈیننس کے بعد تبدیلی کر کے چیف جسٹس کو کمیٹی میں تبدیلی کا اختیار دیا گیا تھا.

اس لئے جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی۔

ججز کمیٹی میں تبدیلی آرڈیننس کے تحت عمل میں لائی گئی۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیف جسٹس پاکستان کو کمیٹی کے تیسرے ممبر کی نامزدگی کا اختیار دیا گیا تھا۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے زریعے ججز کمیٹی میں پھر تبدیلی کردی گئی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ جزیلہ اسلم کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔

ججز کمیٹی میں جسٹس منصور علی شاہ کو شامل کردیا گیا جبکہ جسٹس منیب اختر کو بھی کمیٹی میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کے تحت چیف جسٹس پاکستان کو کمیٹی کے تیسرے ممبر کی نامزدگی کا اختیار دیا گیا تھا. سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ججز کمیٹی میں جسٹس منیب اختر کے بجائے جسٹس امین الدین خان کو شامل کیا گیا تھا.

نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی ججز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر بھی ججز کمیٹی میں شامل ہیں.

Comments are closed.