اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس ، علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرانے کا حکم

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: عدالت نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کیخلاف غیرقانونی اسلحہ و شراب برا?مدگی کیس کی سماعت کی، وارنٹ گرفتاری کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

پولیس کی جانب سے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد نہیں کروایا جا سکا اور نہ تعمیل کی رپوٹ عدالت میں جمع کروائی گئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ایس ایس پی آپریشن کو علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرانے کا حکم دے دیا۔

بعدازاں عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ان کے ضامن کو طلب کر کے کیس کی سماعت 26 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Comments are closed.