حکومت تمام دعووں کے باوجود آئینی ترامیم لانے میں ناکام، چوتھی بار اجلاس ملتوی

54 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:حکومت تمام دعووں کے باوجود آئینی ترامیم لانے میں ناکام، چوتھی بار اجلاس ملتوی، وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی نہ ہو سکا سینیٹ اجلاس کا وقت چوتھی تبدیل کر دیا گیا۔

سینیٹ اجلاس آج 11 بجے ہونا تھا پھر سہ پہر 3 بجے ایک بار پھر وزرا کے بیانات اور بلاول بھٹو زرداری کے دعووں کے باوجود قومی اسمبلی کا اجلاس بھی شروع نہ ہو سکا نیا وقت ساڑھے 9 بجے رکھا گیا ہے۔
خیال رہے کہ سینیٹ اجلاس آج دن ساڑھے 12 بجے طلب کیا گیا تھا۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ کے آج کے اجلاس کا وقت بھی پھر تبدیل کردیاگیا.

قبل ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا تھا۔
وفاقی کابینہ کااجلاس آج صبح پہلے ساڑھے نو بعدازاں بارہ بجے اور پھر اب یہ وقت بھی تبدیل کردیاگیا ہے. 

ادھرقومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہونا تھا جو بدلتے بدلتے وقت ساڑھے 9 بجے چلا گیا ہے، اس کے باوجود وزرا خواجہ آصف، عطاء تارڑ اور بلاول بھٹو نمبر پورے ہونے کے دعوے کر رہے ہیں۔

Comments are closed.