خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی نامنظور، صوبہ ہزارہ وقت کی ضرورت ہے، سردار یوسف
فوٹو : فائل
اسلام آباد:آئینی ترمیم میں صوبہ خیبر پختونخوا کا نام تبدیل کرنے کی اے این پی کی تجویز صوبہ ہزارہ تحریک نے مسترد کردی خیبرپختونخوا کے نام کی تبدیلی نامنظور، صوبہ ہزارہ وقت کی ضرورت ہے، سردار یوسف نے کہا ہے آئینی ترمیم میں نام تبدیلی کیخلاف ہر حد تک جائیں گے.
ان خیالات کا اظہار صوبہ ہزارہ تحریک کے مرکزی رہنماؤں سردار محمد یوسف ‘ مرتضی جاوید عباسی اور پروفیسر سجاد قمر نے ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں کیا.
وفد کی قیادت صدر ہزارہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن لقمان شاہ کر رہے تھے وفد میں فنانس سیکرٹری محمد پرویز ‘ نائب صدر نوید الرحمان ‘سیکرٹری اطلاعات ارشد تنولی سینئر صحافی اصغر چوہدری ‘ حسین احمد ‘ قیصر تنولی ‘ سردار اویس ‘ شکیل احمد و دیگر شامل تھے-
چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف نے صوبہ ہزارہ کے حوالے سے مختلف سیاسی رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں کے بارے میں تفصیلات بھی بتائیں سردار محمد یوسف نے کہا کہ اے این پی کے ایمل ولی خان کے خیبر پختونخوا کے نئے نام کو مسترد کرتے ہیں.
آئینی ترمیم میں خیبرپختونخوا کا نام تبدیل کرنے سے متعلق کوئی شق شامل نہیں ، ملک میں چھوٹے چھوٹے صوبے وقت کی ضرورت ہے ، صوبہ ہزارہ تحریک گزشتہ ایک دہائی سے چل رہی ہے جو کوئی متنازعہ بھی نہیں.
سابق ڈپٹی سپیکر مرتضی جاوید عباسی نے کہا کہ اے این پی کے رہنما نے اس موقع پر نام کی تبدیلی کا بیان دے کر غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا ، ہم نے اپنی قیادت کو متنبہ کروایا ہے کہ آئینی ترمیم میں صوبے کا نام تبدیل کرنے کی شق کسی صورت قبول نہیں کرینگے.
Comments are closed.