طالبہ سے زیادتی کی بجائے سوشل میڈیا پر خبر پھیلانے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل
فائل:فوٹو
لاہور: سوشل میڈیا پر نجی کالج کی طالبہ سے زیادتی کی غیرمصدقہ خبر پھیلانے کا معاملہ، محکمہ داخلہ پنجاب نے معاملے کے تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی۔
پنجاب حکومت نے طالبہ سے زیادتی کی بجائے سوشل میڈیا پر خبر پھیلانے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جو غیر مصدقہ خبریں پھیلانے والوں کو ٹریس کرے گی، پولیس اور حکومت کے مطابق زیادتی واقعہ ہوا ہی نہیں ہے.
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد نوید کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے، چھ رکنی ٹیم میں تین پولیس افسر اور تین حساس اداروں کے نمائندے شامل ہیں۔
مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی تھانہ ڈیفنس اے میں درج مقدمے کی تفتیش کرے گی ، تحقیقات میں سوشل میڈیا پر ریاست مخالف اْکسانے کی ترغیب دینے والوں کی نشاندہی کی جائیگی۔
سوشل میڈیا پر لڑکی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کا بھی سراغ لگایا جائے گا ، اس حوالے سے ایس ایس پی محمد نوید نے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہی طلب کرلیا۔
Comments are closed.