پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج موخر کردیا
فوٹو:اسکرین گریب
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے آج اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج موخر کردیا،مولانا فضل الرحمان کی کوششوں سے پی ٹی آئی آج کا شیڈول احتجاج موخر کرنے پر آمادہ ہوئی، سیاسی کمیٹی میں آراء تقسیم تھیں تاہم اکثریت اس فیصلے کی حامی تھی.
ذرائع کے مطابق جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے احتجاج موخر کرانے میں اہم کردار ادا کیا اور وہ بیک وقت پی ٹی آئی رہنماوں اور حکومت سے رابطہ میں رہے اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنہ پر اتفاق ہوا.
ذرائع کے مطابق حتمی فیصلہ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ہوا، احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ عمران خان کے طبی معائنہ کروانے کی شرط مانے کی بنیاد پر کیا گیا۔
حکومت بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنہ کروانے کے لیے تیار ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کل ہونے والا احتجاج نہیں کرئے گی۔
بعد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بھی ویڈیو پیغام میں احتجاج نہ کرنے کا اعلان کیا، انھوں نے کہاکہ احتجاج مؤخر کرنے کا فیصلہ ایس سی او اجلاس کے تناظر میں وسیع تر ملکی مفاد میں کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ سے عمران خان کے معائنہ کی درخواست بھی کی تھی جو کہ
حکومت نے کل کا احتجاج مؤخر کرنے کیلئے تحریک انصاف کی شرط مان لی۔
حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنے کیلئے تیار ہے اور ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کل صبح اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا معائنہ کریں گے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ذاتی معالج کو ملنے کی اجازت دے دی ہے اس حوالے سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی قیادت کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 15 اکتوبر کو ڈی چوک میں احتجاج کا اعلان کر رکھا تھا۔
Comments are closed.