ایم کیو ایم کی آئینی ترمیم پیکج میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کی تجویز

50 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے وفد کی سینیٹر شیریں رحمان کی سربراہی میں اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے ،ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق ملاقات میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق اور ڈاکٹر عاصم حسین شریک ہوئے.

ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم کے وفد نے آئینی ترمیمی پیکج کیلئے اپنی تجاویز پیپلز پارٹی کے سامنے رکھ دیں، ایم کیو ایم کی آئینی ترمیم پیکج میں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کی تجویز، یہ تجویز ملک بھر کے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کی ہے.

ایم کیو ایم آئینی ترمیم کے زریعے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے ساتھ آئینی تحفظ فراہم کرنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کے وفد کی ایم کیو ایم کی تجاویز اپنی اعلیٰ قیادت کو پیش کرنے کی یقین دہانی.

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق پیپلز پارٹی کے وفد کی قیادت سے مشاورت کے بعد ایم کیو ایم کو جواب دینے اور مستقبل میں باہمی رابطوں پر اسرار کیا، عوام کے مسائل کے حل کیلئے آئینی ترمیم ضروری ہے اور اس حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے مزید ملاقاتیں ہوگی.

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان اور ڈاکٹر عاصم حسین کی سندھ ہاوٴس میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات ہوئی۔ ایم کیو ایم وفد میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری، ڈاکٹر فاروق ستار اور امین الحق موجود تھے۔

دونوں جماعتوں کے درمیان آئینی ترمیم کے معاملے پر اتفاق رائے ہوا اور شفافیت کے ساتھ آگے بڑھنے پر اتفاق ہوا۔ ملاقات میں اس طرح کے روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

شیری رحمان نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اپنے آئینی مسودے پر اعتماد میں لے رہے ہیں، ہم نے آج ملاقات میں ایم کیو ایم رہنماوٴں کو آئینی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے آگاہ کیا ہے، ملاقات میں دونوں وفود نے اپنی ترجیحات پیش کیں۔

شیری رحمان نے کہا کہ آج ایم کیو ایم کے ساتھ سیرحاصل ملاقات ہوئی، ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا پرانا تعلق ہے، آج ملاقات میں تعمیری گفتگو ہوئی۔

Comments are closed.