ایس سی او اجلاس، شریک ممالک کے وفود کے سربراہوں کے نام سامنے آ گئے

45 / 100

فائل:فوٹو
اسلام آباد:وزارتِ خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کرنے والے چند ممالک کے وفود کے سربراہوں کے نام جاری کر دیے۔

چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ اپنے وفد کی قیادت کریں گے جبکہ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھارتی وفد کی قیادت کریں گے۔

ایرانی اوّل نائب صدر محمد رضا عارف ایرانی وفد کی سربراہی کریں گے۔
علاوہ ازیں بیلا روس کے وزیرِ اعظم رومان گولوف چینکو اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کریں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان (کل) 15 اور 16 اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ممالک کے سربراہانِ حکومت کی کونسل (سی ایچ جی) کے 23 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا جو وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح کنونشن سینٹر میں منعقد ہو گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ حکومت کے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جناح کنونشن سینٹر اسلام ا? باد کا دورہ کیا تھا اور اجلاس کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

Comments are closed.