انٹرنیٹ سپیڈ بہتر نہ ہو سکی، وزارت آئی ٹی کی یقین دہانیاں کام نہ آئیں

52 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: ملک بھرمیں انٹرنیٹ سپیڈ بہترنہ ہوسکی، فروری سے بننے والا مسلہ اکتوبر میں بھی حل نہ ہو سکا، انٹرنیٹ سپیڈ بہتر نہ ہو سکی، وزارت آئی ٹی کی یقین دہانیاں کام نہ آئیں.

اس سے قبل وزارت نے اکتوبرکے آغازمیں بہتری کادعوی کیاتھالیکن تاحال انٹرنیٹ سپیڈمکمل بحال نہ کرائی جا سکی، ذرائع کے مطابق زیرسمندر دو کیبلز خراب تھی اب تک ایک ہی ٹھیک کی جاسکی یے.

حکومت کی جانب سے فائر وال کی تنصیب اور انٹرنیٹ متاثر ہونے پر پی ٹی اے نے وضاحت جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ایک ماہ قبل انٹرنیٹ سست روی کی وجہ سب میرین کیبل کی خرابی ہے.

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں انٹرنیٹ سپیڈ کومکمل طورپربحال ہونے میں مزیدوقت لگ سکتایے، پاکستان 7ایکس سب میرین کیبلز کےذریعے بین الاقوامی انٹرنیٹ سے منسلک ہے.

سائبرنیٹ بین الاقوامی انٹرنیٹ سے سب میرین کیبل پیس کے ذریعے منسلک ہے اور پاکستان میں جب بھی انٹرنیٹ ایشو ہو زیر سمندر خرابی بتائی جاتی ہے.

Comments are closed.