پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ایک اور ملاقات
فوٹو:سکرین شاٹ
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ایک اور ملاقات ہوئی ہے جس میں پی پی پی نے مولانا فضل الرحمن کو ان کی تجاویز تسلیم کرنے کی حالیہ صورتحال سے آگاہ کیا.
مرتضی وہاب شیری رحمن اور نوید قمر نے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، بعد میں شیری رحمن نے میڈیا سے گفتگو مولانا سے ہمیشہ اچھی ملاقات رہتی ہے.
مولانا فضل الرحمان سمیت سب سٹیک ہولڈرزکی مشاورت سے آگے بڑھنا چاہتے ہیں بلاول بھٹو زرداری نے تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا کہہ رکھا ہے.
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آئینی ترمیم 25 اکتوبر کے بعد بھی جاسکتی ہے تو جواب میں کہا کہ کیوں نہیں جاسکتی، آئینی ترمیم پر سب الگ الگ کمیٹیاں کام کررہی ہیں.
سید خورشید شاہ کی صدارت میں خصوصی کمیٹی کا اجلاس کل بلایاگیا ہے کیا اس میں تمام جماعتیں اپنے مسودے رکھیں گی صحافی کا سوال؟
شیری رحمان نے کہا پی پی پی تو اپنی تجاویز رکھے گی باقی جماعتیں رکھیں گی یا نہیں ان کی مرضی ہے، نوازشریف کو بلاول نے آئینی عدالت کے قیام بارے شہید بے نظیر بھٹو اور نوازشریف کے سی او ڈی مشن کا بتایاہے.
کیا میاں نوازشریف نے فوجی عدالتوں کو آئینی ترمیم میں شامل نہ کرنے کی مولانا کی تجویز مان لی ہے صحافی کا سوال؟
شیری رحمن کا جواب دینے سے گریز، کہاسیاست میں اتفاق رائے کے لئے بار بار ایسی ملاقاتیں کرنا پڑتی ہیں پھر ہی اتفاق ہوتا ہے.
Comments are closed.