ایشیائی ترقیاتی بینک کا 3 برسوں کیلئے 6 ارب ڈالر فنانسنگ کا اعلان

53 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد : آئی ایم ایف کے بعد ایشیائی ترقیاتی بینک کا 3 برسوں کیلئے 6 ارب ڈالر فنانسنگ کا اعلان کر دیا۔اے ڈی بی حکام کے مطابق آئندہ سال 2025 کے دوران 1 ارب 85 کروڑ ڈالر سے زائد فنانسنگ ہو گی.

سال 2026 کے دوران 2 ارب 30 کروڑ ڈالر فنانسنگ کا تخمینہ ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ 3 سال میں پاکستان کو 6 ارب ڈالرز کی امداد دے گا،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو کنٹریڈائریکٹر اے ڈی بی نے بریفنگ میں تفصیلات بتائیں.

انھوں نے کہاایشیائی ترقیاتی بینک نئی حکمت عملی بنا رہا ہے، ممبر ممالک میں علم اورٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائےگا، کمیٹی کو بتایا گیا کہ پاکستان کو سالانہ 2 ارب ڈالر کی امداد دیں گے.

سندھ میں سیلاب متاثرین کے مکانات کیلئے 40 کروڑ ڈالر دیئے، توانائی، زراعت، آبپاشی کے منصوبوں کیلئے امداد دی،موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی بڑھانے میں مدد دیں گے.

سینیٹر فاروق ایچ نائیک نے استفسار کیا کیا اے ڈی بی نے پشاور بی آر ٹی کو فنانسنگ کی؟ کیا نیب نے اس منصوبے کی تحقیقات کیں؟

کمیٹی ممبر کے سوال پر کنٹری ڈائریکٹر اے ڈی بی نے کہا ہم سے کسی نے تحقیقات کیلئے رابطہ نہیں کیا ،نہ ہمیں تحقیقات کا علم ہے، ہماری تحقیقات آزادانہ انداز میں ہوتی ہیں، جس کا مقامی دفتر کو علم نہیں ہوتا۔

Comments are closed.