ٹاسک فورس نے 5 آئی پی پیز سے بجلی خریداری بند کرنے کی سفارش کردی

53 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی بنائی گئی ٹاسک فورس نے 5 آئی پی پیز سے بجلی خریداری بند کرنے کی سفارش کردی، آئی پی پیز سے مذاکرات کے بعد پہلے مرحلے میں 2400 میگاواٹ صلاحیت کی 5آئی پی پیز سے بجلی خریداری بند کرنے کی سفارش پر کابینہ منظوری دے گی۔

حکومت کی طرف سے 1994 اور 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے ان آئی پی پیز سے بجلی خریداری معاہدوں کو ختم کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

ذرائع وزارت توانائی نے بتایا کہ وزیر اعظم کی طرف سے قائم کی گئی ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے ٹیرف میں نظرثانی کے مذاکرات جاری ہیں پہلے مرحلے میں بند کی جانے والی پانچ آئی پی پیز کے نام فائنل کر لئے گئے ہیں۔

پہلے مرحلے میں بند کی جانے والی پانچ آئی پی پیز کی مجموعی پیداواری صلاحیت 2400میگاواٹ کے لگ بھگ ہے زرائع کے مطابق بند کی جانے والی آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔

یاد رہے وزیراعظم کی طرف سے وفاقی وزیر پاور اویس لغاری اور خصوصی معاون محمد علی کی مشترکہ سربراہی میں قائم ٹاسک فورس کے کئی روز سے آئی پی پیز سے مذاکرات کر رہی ہے ٹاسک فورس میں نیپرا ، سی پی پی اے، پی پی آئی بی اور عسکری ادارے کے حکام بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ 1994 اور 2002 پاور پالیسی والے ائی پی پیز اور 40 سال پرانے حکومتی جنکوز کو بند کیا جائے تو 2 ہزار ارب روپے سالانہ کی کیپیسٹی پیمنٹس میں نمایاں کمی کی جا سکے گی۔

Comments are closed.