قاضی فائز عیسٰی تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کی سماعت خود کریں گے
فوٹو: فائل
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی تحریک انصاف انٹرا پارٹی کیس کی سماعت خود کریں گے، پی ٹی آئی الیکشن نظرثانی کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے.
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 11 اکتوبر کو نظرثانی درخواست پر سماعت کریگا.
قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں میں بننے والے بنچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں، رجسٹرار سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو نوٹس جاری کردیا.
سپریم کورٹ نے 13 جنوری کو انٹرا پارٹی الیکشن کیلئے تحریک انصاف اپیل مسترد کردی تھی، سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن فیصلہ برقرار رکھا تھا.
Comments are closed.