پنجاب حکومت نے بھی ہاتھ کھڑے کردئیے ، صوبے میں فوج طلب کر لی گئی
فوٹو: فائل
لاہور: پنجاب حکومت نے بھی ہاتھ کھڑے کردئیے ، صوبے میں فوج طلب کر لی گئی، بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال صوبائی حکومت نے فوج کی مدد طلب کی گئی ہے.
پنجاب حکومت نے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو صوبے میں طلب کیا گیا ہے،فوج کو واضح اور غیر مبہم رولز آف انگیجمنٹ بھی دے دیے گئے ہیں.
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایس سی او سمت کے پیش نظر بھی فوج کو طلب کیا گیا ہے تاہم یہ سمٹ اسلام آباد میں ہونی ہے جبکہ لاہور میں پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج کیا جارہا ہے.
دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کی جس پر فوج طلب کی گئی۔
صوبے کے 6 اضلاع میں پاک فوج کو طلب کیا گیا ہے۔ پاک فوج حساس عمارتوں، ائیرپورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے لیے خط لکھ دیا۔
واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی احتجاج کے دوران ہی فوج کو تعینات کیا گیا تھااور بتایا گیا ہے کہ ایس سی او کے تحت فوج طلب کی تاہم بعد میں انھیں اضافی اختیارات دے دئیے گئے۔
Comments are closed.