پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی شہر بھی بند، ججز، حوالاتی عدالتوں تک نہ پہنچ سکے
فوٹو: سوشل میڈیا
راولپنڈی: پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی شہر بھی بند، ججز، حوالاتی عدالتوں تک نہ پہنچ سکے، پی ٹی آئی احتجاج کے باعث راستوں کی بندش سے پیدا صورتحال کے پیش نظر راولپنڈی میں عدالتی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا.
سنٹرل جیل اڈیالہ سےحوالاتیوں کو عدالتوں میں پیش نہ کیا جاسکا9مئی کیسوں سمیت توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر بھی سماعتیں ملتوی کردی گئیں.
پی ٹی آئی کے احتجاج اورسڑکوں کی بندش کے باعث راولپنڈی میں عدالتی وکاروباری نظام مفلوج ہوکر رہ گیا سنٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو اور190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے لیئے ججز جیل نہ پہنچ سکے.
توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت 8 اکتوبر جبکہ 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی توشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر فردجرم عائد ہونی تھی.
جبکہ 90 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں وکیل صفائی کی جانب سے نیب کے آخری گواہ پر جرح ہونی تھی تاہم سماعت نہ ہو سکی جبکہ 9مئی مقدمات کی سماعت بھی بغیر کسی عدالتی کارروائی 9اکتوبر تک ملتوی کردی گئی.
سماعت کے دوران ملزمان عدالت پیش نہ ہو سکے9مئی کے 14مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں زیرسماعت ہیں مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کرنا تھی۔
Comments are closed.