ڈی چوک پر بارود کے سائے میں عمران خان کی سالگرہ کا جشن، کیک کٹتے رہے

58 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: ڈی چوک پر بارود کے سائے میں عمران خان کی سالگرہ کا جشن، کیک کٹتے رہے، اسلام آباد کے ڈی چوک میں ایک طرف پولیس کی شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا دوسری جانب مظاہرین نے اپنے کپتان کی سالگرہ کے کیک کاٹے.

رات 12 بجتے ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موجود سیکڑوں مظاہرین جو مختلف جگہوں پر ٹولیوں کی شکل میں پولیس کی شیلنگ سے بچنے کیلئے موجود تھے انھوں نے عمران خان کی سالگرہ یاد رکھی.

سالگرہ کے یہ کیک نوجوان کارکن اپنے ساتھ ڈی چوک لائے تھے اور رات 12 بجنے کا انتظار کرتے رہے جبکہ اسلام آباد سے امیدوار قومی اسمبلی عامر مغل، شوکت بسرا نے بھی الگ الگ کیک کاٹے.

https://www.threads.net/@shahzadgill202/post/DAtz6GiC7-e/?xmt=AQGzGEiyDyG8LGJ_ECfWcKyXVaGWXO2v5851PYM7tbbHXg

رات دیر تک خواتین کی بڑی تعداد بھی شیلنگ کے باوجود ڈی چوک کے ارد گرد موجود رہی اور انھوں نے بھی اپنے قائد کی سالگرہ منائی اور احتجاج بھی کرتی رہیں.

اسلام آباد میں ایک طرف احتجاج جاری رہا جب کہ ساتھ ساتھ کپتان کی سالگرہ کا جشن بھی مناتے رہے کچھ فاصلے پر موجود پولیس وقفہ وقفہ سے آنسو گیس پھینکنے کی ڈیوٹی پوری کرتی رہی.

Comments are closed.