وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات،کے پی صورتحال پرغور

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات،کے پی صورتحال پرغورکیا گیا،ذرائع کے مطابق غیر معمولی ملاقات میں کئی معاملات زیر بحث آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے ملاقات میں پی ٹی آئی کا احتجاج اور وزیر اعلیٰ کے پی کی سرکاری وسائل کے ساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اورتدارک کے آپشنز بھی۔

وزیر اعظم سے گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے حوالے سے مختلف آپشنز پر بات چیت۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں ضرورت پڑنے پر خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے کی تجویز بھی زیربحث آئی ہے، وزیراعظم نے عوام کے تحفظ کواولیت دینے پرزوردیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کردی ہے اور ضرورت پڑنے پر مزید مشاورت ہوگی۔

Comments are closed.