تحریک انصاف احتجاج کا خوف، راولپنڈی اسلام آباد کنٹینرز لگ گئے، ریڈ زون میں رینجرز تعینات

50 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا

اسلام آباد: تحریک انصاف احتجاج کا خوف، راولپنڈی اسلام آباد کنٹینرز لگ گئے، ریڈ زون میں رینجرز تعینات، وزیر داخلہ محسن نقوی کی طرف سے مظاہرین کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا اعلان، جڑواں شہروں کی اہم چوک، چوراہے اور سڑکیں رات گئے بند کر دی گئیں.

اسلام آباد ایک مرتبہ پھر سیل کر دیا گیا، ریڈ زون کی سیکیورٹی رینجرز اور ایف سی نے سنبھال لی،جڑواں شہروں میں میٹرو بس اور سکول بھی بند رہیں گے ،وفاقی پولیس نے شہر میں احتجاج کی غرض سے آئے 412 لوگوں کو گرفتار کرلیا.

تحریک انصاف کا احتجاج ناکام بنانے کیلیے وفاقی دارلحکومت کی انتظامیہ متحرک ، تمام ریاستی وسائل استعمال کئے جارہے ہیں اسلام آباد کو چوبیس پوائنٹس سے مکمل بند کردیا گیا.

فیض آباد،نیو مار گلہ روڈ، سنگجانی ٹول پلازہ، واٹر ٹینکی ،ایف ٹین،چھبیس نمبر چونگی،سرینا چوک، روات ٹی کراس اور دیگر کئی مقامات مکمل سیل۔ اٹک ،چھچھ انٹرچینج ایم ون ،صوابی،ہارون آباد برھان کے مقامات پر موٹروے بھی بند رہے گی۔

ریڈ زون کے تمام داخلی راستوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے،ریڈ زون کی سیکیورٹی کے لیے رینجرز اور ایف سی کو تعینات کیا گیا،راولپنڈی شہر میں میٹرو بس سروس معطل رہے گی، راولپنڈی پولیس کے 4 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

آئی جی اسلام آباد کے دعویٰ کے مطابق شہر میں احتجاج کی غرض سے آئے 412 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ،جن میں 60 کا تعلق افغانستان سے ہے جو کیل والے ڈنڈوں سے لیس تھے.

احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے، دفعہ 144 کے تحت وفاقی دارلحکومت میں کسی کو بھی جلسے، جلوس کی اجازت نہیں ہے۔

تحریک انصاف کی طرف سے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور اپنے صوبے سے اسلام آباد کی طرف آنے والے قافلے کی قیادت کریں گے.

Comments are closed.