ایران میں اسرائیل پر حملے کے بعد جشن، مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے
فوٹو : سحر نیوز
تہران: ایران میں اسرائیل پر حملے کے بعد جشن، مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے، اور ایران کے موثر جواب پر اللہ اکبر کے نعروں سے فضا گونجتی رہی.
سحر نیوز کے مطابق اسرائیل پر سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے گھروں سے نکل کر جشن منایا۔
اسرائیل پر سپاہ پاسداران انقلاب کی جانب سے سینکڑوں میزائل داغے جانے کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں عوام نے گھروں سے نکل کر جشن منایا۔
مختلف شہروں میں عوام نے سڑکوں اور شاہراہوں پر جمع ہو کر "اللہ اکبر” کے نعرے لگائے۔
عوام نے سڑکوں پر نکل کر امریکہ اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور سپاہ پاسداران انقلاب کا شکریہ ادا کیا.
ایرانی صدر نے کہا ہے یہ ہماری طاقت کی چھوٹی سی جھلک تھی اور عالمی سطح پر مسلمہ دفاع کا قانونی حق استعمال کیا ہے اور اسماعیل ہنیہ اور حسن نصراللہ کی شہادت کا بدلہ لیا ہے.
Comments are closed.