ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مولانا فضل الرحمان اور اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقاتیں
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد:پاکستان کے دورے پر آئے ممتازمذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی مولانا فضل الرحمان اور اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقاتیں، ڈاکٹر ذاکرنائیک نے پارلیمنٹ ہاوس کا بھی دورہ کیا.
ڈاکٹرذاکرنائیک نے اسلام آباد میں مصروف دن گزرا سویٹ ہوم کے بچوں کی تقریب میں شرکت کے علاوہ اسپیکر ایازصادق سے ملاقات کی ،ملاقات میں امت مسلمہ کو درپیش چیلنجزز، بین المذاہب ہم آہنگی سمیت دیگر اہم امور پر گفتگوکی.
اس موقع پر ڈاکٹرذاکر نائیک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، اتحاد بین المسلمین اور اور اسلام کی حقیقی پیغام کو دنیا میں پھیلانے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا.
انھوں نے امت مسلمہ کو اپنے اختلافات کو بھلا کر قرآن و سنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے،بعد ازاں سپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے ایوان کا دورہ بھی کیا.
بعد میں ڈاکٹر ذاکر نائک نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور ان سے ملاقات کی ، ترجمان جے یوآئی کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائک کے ہمراہ ان کے صاحبزادے طارق نائیک بھی تھے.
مولانا فضل الرحمان نے ڈاکٹر ذاکر نائک کی کاوشوں کو سراہا ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا جس طریقے سے ڈاکٹر صاحب سوالات کا جواب دیتے ہیں وہ امت مسلمہ کی طرف سے دفاع ہوتا ہے ، کئی لوگ ان کی دعوت سے ایمان کے نور سے منور ہوئے ہیں.
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے کہا مولانا فضل الرحمان سے ملاقات میری خواہش تھی جو آج پوری ہوئی۔ مولانا فضل الرحمان کی امت مسلمہ کے اتحاد کی کاوشوں کو سراہتا ہوں ۔ ترجمان کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مولانا فضل الرحمان کی اقتداء میں نماز مغرب ادا کی۔
Comments are closed.