ایران نے اسرائیل پرحملہ کردیا،400بیلسٹک میزائل فائرکئے، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

51 / 100

فوٹو: سوشل میڈیا 

تل ابیب : ایران نے اسرائیل پرحملہ کردیا،400بیلسٹک میزائل فائرکئے، متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں ، ایرانی حملے کے بعد اسرائیل کے مختلف علاقوں میں سائرن بج رہے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے ایران کی طرف اسرائیل پر 400 بیلسٹک میزائل فائر کرنے کادعویٰ کیاہے، جس کے بعد تل ابیب سمیت دیگر علاقوں میں جنگی سائرن بجائے جارہے ہیں۔

اس سے قبل وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیدار نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران فوری طور پر اسرائیل پر بلیسٹک میزائل حملے کی تیاری کر رہا ہے اور ساتھ ہی خبردار کیا کہ اس طرح کے حملے کے ایران پر سنگین نتائج ہوں گے۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا تھا کہ امریکا کو ایسے اشارے ملے ہیں کہ ایران فوری طور پر اسرائیل کے خلاف بلیسٹک میرائل حملے کی تیاری کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم اس حملے کے خلاف اسرائیل کا دفاع کرنے کے لیے دفاعی تیاریوں میں فعال انداز میں تعاون کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر ایران کی جانب سے کسی قسم کے براہ راست فوجی حملے سے ایران پر سنگین نتائج مرتب ہوں گے۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ اسرائیل کے کئی علاقوں پر سینکڑوں میزائل داغے گئے ہیں ، حسن نصراللہ اوراسماعیل ہنیہ کی موت کا بدلہ لیا۔

Comments are closed.