پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت نے ایک مرتبہ پھر کمی کردی

52 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حکومت نے ایک مرتبہ پھر کمی کردی،پٹرول کی قیمت میں 2.07 روپے فی لیٹر اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.40 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں کی میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے ہوگا، پٹرول کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 1.03 روپے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.57 روپے فی لیٹر کمی ہوئی ہے۔

یکم جون 2024ءسے لے کر یکم اکتوبر 2024ءتک پٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 21.23 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 18.67 روپے فی لیٹر کمی کی گئی۔

پٹرول کی نئی قیمت249.10 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 247.03 روپے فی لیٹر ہوگئی،ڈیزل کی نئی قیمت 249.69 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 246.29 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت 158.47 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 154.90 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 141.93 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر 140.90 روپے فی لیٹر ہو گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت کے تحت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.