آئی ایم ایف سے سخت ترین شرائط پر قرض کی پہلی قسط مل گئی
فوٹو: فائل
کراچی: آئی ایم ایف سے سخت ترین شرائط پر قرض کی پہلی قسط مل گئی، حکمران طبقہ خوش، پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے سے 7 ارب ڈالرز کے بیل آؤٹ پیکیج کی پہلی قسط موصول ہوئی ہے۔
اس حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی پہلی قسط موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
پہلی قسط 76 کروڑ ایس ڈی آر پر مشتمل ہے، جس کی امریکی ڈالر میں مالیت ایک ارب 2 کروڑ 69 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔ آج موصول ہوئی قسط 3 اکتوبر کے زرمبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔
آئی ایم ایف نے گزشتہ دنوں پاکستان کےلیے 7 ارب ڈالرز کے قرض پروگرام کی حتمی منظوری دی تھی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا نیا قرض پروگرام 37 ماہ پر محیط ہے، یہ قرض 5 فیصد شرح سود سے کم پر مل رہا ہے۔
آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا کہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیواکی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان کا ایجنڈا سر فہرست تھا۔
وزارت خزانہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو قرض کی پہلی قسط 30 ستمبر سے پہلے مل جائے گی جبکہ دوسری قسط بھی رواں مالی سال کے دوران ہی ملے گی.
Comments are closed.