وزیراعظم آج اقوام متحدہ  جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

45 / 100

فائل:فوٹو
نیویارک:وزیراعظم محمد شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

فلسطین اور جموں کشمیر کے دیرینہ تنازعات خطاب کا محور ہونگے۔وزیراعظم، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اجتماعی کاوشوں پر زور دیں گے۔

اسلامو فوبیا کے بڑھتے واقعات کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ بھی خطاب کا حصہ ہوگا۔

وزیراعظم محمد شہبا زشریف عالمی امن ،سلامتی اور کیلئے پاکستان کے موٴقف کا اعادہ کریں گے۔وہ عالمی امن، سلامتی، فلاح و بہبود میں اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کریں گے۔

وزیراعظم عالمی اقتصادی تعلقات میں ناانصافیاں دورکرنے اور بین الاقوامی مالیاتی ڈھانچے میں اصلاحات پر زور دیں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم آب و ہوا کی تبدیلی کے لیے فوری اقدامات اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان کے خلاف فوری اقدامات کی اپیل بھی کریں گے۔

Comments are closed.