کاروبار کی رجسٹریشن نہ کرانے والے پابندیوں کےلئے ہوجائیں تیار،سخت سزا

52 / 100

فوٹو: فائل عرب نیوز 

اسلام آباد:کاروبار کی رجسٹریشن نہ کرانے والے پابندیوں کےلئے ہوجائیں تیار،سخت سزا تجویز کی گئی ہے، رجسٹریشن سے انکار کی صورت میں کاروبار سربمہر، 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا،ڈسٹری بیوٹرزاسی کیٹگری میں شامل ہیں۔

ایف بی آرنے ٹیکس نیٹ بڑھانے کےلئے پیش بندی کرلی۔ ذرائع کے مطابق کاروبار کی رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سیلز ٹیکس کی مد میں 3400 ارب روپے کے ٹیکس گیپ کا انکشاف ۔ سرمائے سے پیداوار تک کاروبار کے تمام مراحل کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

ایف بی آرنے کاروبارکی رجسٹریشن ممکن بنانے کےلئے سخت فیصلے کرلئے۔۔ ذرائع کا کہنا ہےبینک اکاونٹ منجمند، پراپرٹی ضبط، بجلی، گیس کنکشن منقطع ہوگا۔

انکار کرنے والوں کو 10 لاکھ روپے جرمانہ۔۔۔ 25 کروڑسالانہ ٹرن اوور والے مینوفیکچرز اور ہول سیلرز بھی زد میں آئیں گے جب کہ سالانہ 10 کروڑ سے زیادہ ٹرن اوور والے ری ٹیلرز بھی ریڈارپہ آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے رجسٹریشن نہ کرانے والے ڈسٹری بیوٹرز پر بھی تمام پابندیوں کااطلاق ہوگا۔۔ ایف بی آر میں تمام کاروباری شعبوں کی پیداوار اور سیل کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

یہی نہیں بلکہ سیمنٹ اور چینی کے کارخانوں میں بھی کیمرے لگائے جائیں گے،حکومت نے ایف بی آر کو انتظامی اختیارات کے استعمال کی اجازت دے دی۔۔

Comments are closed.