پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

45 / 100

فائل:فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں وفاق، وزارت قانون اور سیکرٹری صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موٴقف اپنایا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس بنیادی حقوق اور آئین کے منافی ہے، ترمیمی آرڈیننس عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے مترادف ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو کالعدم قرار دیا جائے، درخواست پر حتمی فیصلے تک نئی ججز کمیٹی کو بنچز کی تشکیل سے روکا جائے، پرانی سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ججز کمیٹی کو بحال کیا جائے۔

Comments are closed.