توشہ خانہ تحائف کی قیمتوں کی بولی کی مقررہ تاریخ قریب،الٹی گنتی جاری

50 / 100

فوٹو:فائل

اسلام آباد: توشہ خانہ تحائف کی قیمتوں کی بولی کی مقررہ تاریخ قریب،الٹی گنتی جاری ہے، کابینہ ڈویژن نے تحائف کی مالیت کے تعین کے لئے رواں ماہ تک بولیاں طلب کر رکھی ہیں۔

کابینہ ڈویژن سے جاری اعلامیہ کے مطابق جیولری، گھڑیوں، کارپٹس، سجاوٹی اشیاء سمیت دیگر تحائف کی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا، بولی میں حصہ لینے کے لئے درخواستیں 30 ستمبر تک طلب کی گئی ہیں.

بولی میں حصہ لینے والوں کو مختلف کیٹیگریوں کے لئے پیپرا رولز کے تحت پرکھا جائے گا، ایف بی آر کے متعین کردہ ویلیو کی مطابقت میں تحائف کا تعین کرنے والوں کو بالترتیب 10، 15 اور 20 ہزار ادا کیا جائے گا.

اعلامیہ کے مطابق تخمینہ کار تین دنوں میں تحائف کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے رپورٹ کابینہ ڈویژن میں جمع کرائیں گے۔

رپورٹ جمع کرانے کی تاخیر کی صورت میں یومیہ معاوضے کا ایک فیصد جرمانہ عائد ہو گا، سیکشن آفیسر توشہ خانہ کامیاب تخمینہ کار سے ایک سال کا معاہدہ کرے گا.

بولی میں کامیاب تخمینہ کار کے ساتھ دو ہفتوں کے نوٹس کے ذریعے معاہدے کی تنسیخ کا مجاز ہو گا کابینہ ڈویژن نےتوشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگانےکا فیصلہ ایک ہفتہ قبل کیا.

کابینہ ڈویژن نے توشہ خانہ میں موصول تحائف کی قیمتوں کے لیے بولیاں 30 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی اور کابینہ ڈویژن کامیاب تخمینہ کاروں کے ساتھ معاہدہ کرے گا۔

Comments are closed.