لاہور جلسہ سے قبل نظر بند کئے گئے پی ٹی آئی کے 487 رہنما کارکن چھوڑ دیئے
فوٹو: فائل
لاہور: لاہور جلسہ سے قبل نظر بند کئے گئے پی ٹی آئی کے 487 رہنما کارکن چھوڑ دیئے گئے، ان تمام کو حکومت پنجاب کی انتظامیہ کی جانب سے لاہور جلسے کی وجہ سے نظر بند کیا گیا تھا اب احکامات واپس لے لیے گئے۔
متحرک کارکنوں کی نظر بندی کے احکامات لاہور پولیس کی درخواست پر ڈی سی لاہور نے جاری کیے تھے30 دن کی نظر بندی کے احکامات 17، 19 اور 20 ستمبر کو جاری کیے گئے.
نظر بندی کا اصل مقصد ان رہنماؤں اور کارکنوں کو روکنا تھا اس لئے لاہور کا جلسہ ختم ہونے کے اگلے دن ہی ڈی سی لاہور کی ہدایات پر نظر بندی کینسل کی گئی۔
پولیس نے جلسے کے دوران بھی 100 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لیا، زیر حراست افراد میں سے متعدد کو نظر بندی کے تحت جیل بھجوا گیا، نظربندی کے احکامات واپس لیے جانے پر تمام افراد کو رہا کیا جائے گا.
واضح رہے کہ ن لیگی دعوؤں کے برعکس پی ٹی آئی کے جلسے میں لوگوں کو روکنے کیلئے تمام ریاستی وسائل اور مشینری کا سرے عام استعمال ہوتا رہا، راستے بند تھے اس کے باوجود خواتین وزرا راستے کھلے ہونے کے دعوے کرتی رہیں.
Comments are closed.