تاخیر سے لاہور پہنچامکمل خطاب نہ کر سکا، آج مکمل بیانیہ دوں گا، علی آمین گنڈا پور
فوٹو : فائل
پشاور: وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور نے لاہور کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے ان کا کہنا تھا تاخیر سے لاہور پہنچامکمل خطاب نہ کر سکا، آج مکمل بیانیہ دوں گا، علی آمین گنڈا پور نے وجوہات بیان کردیں.
وزیراعلٰی خیبر پختونخواہ علی آمین گنڈاپور نے لاہور جلسے میں شرکت کے بعدگاڑی میں سوار ہونے کے بعد ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم فارم 47 کو نہیں مناتے اور نہ ان کی آئینی ترامیم ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ تمام رکاوٹوں کے باوجود جلسہ گاہ پہنچے اور زندہ دلان لاہور کا شکریہ ادا کرتے ہیں، خواجہ آصف کے اٹک پار کرنے کے چیلنج کے باوجود وزیر اعلیٰ لاہور پہنچے.
انہوں نے کہا کہ لاہور کے لوگوں نے جلسے میں شرکت کی آج بھی عوام نے فسطائیت کا مقابلہ کیا، میں اپنی تقریر جاری کرنا چاہتا تھا لیکن سگنل کا مسئلہ ہے اس لیے وہ کل اتوار کو اپنا مکمل بیانیہ جاری کریں گے۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور جلسے کے بعد جلسہ گاہ پہنچا تو سب کچھ اکھاڑ دیا گیا تھا، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ فارم 47 کی حکومت کو نہیں مانتے نہ ان کی آئینی ترمیم کو مانتے ہیں.
انھوں نے کہا کہ ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں، مرتے دم تک عدلیہ کے ساتھ ہیں اور ہم ناجائز ہونے نہیں دیں گے۔
Comments are closed.