مجوزہ آئینی ترامیم کا بل آئین کی تدفین کا بل ہے، عارف علوی

45 / 100

فائل:فوٹو

کراچی :سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے مجوزہ آئینی ترامیم کے بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دے دیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا یہ پاکستان کے آئین کے اندر تبدیلی لانا چاہتے ہیں، یہ آئینی ترامیم کا بل نہیں تدفین کا بل ہے، آئین کی تدفین کا بل بے انتہا خطرناک ہے، 90 فیصد لوگ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔

عارف علوی کا کہنا تھا بلوچستان کے حالات اچھے نہیں ہیں، بلوچستان میں ہتھیار کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، فوج پاکستان کا ایک ستون ہے اور چاہتا ہوں کہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس کے ججز کی مدت ملازمت میں اضافے اور نئی آئینی عدالت کے قیام سمیت دیگر ترامیم کی منظوری کیلئے گزشتہ دنوں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کیے گئے تھے۔تاہم مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن کے اعتراضات اور تجاویز کے باعث آئینی ترامیم منظوری کیلئے قومی اسمبلی میں پیش نہ کی جاسکیں۔

Comments are closed.