پنجاب حکومت نے اخبارات کی رجسٹریشن کی جامع رپورٹ جمع کرادی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پنجاب حکومت نے اخبارات کی رجسٹریشن کی جامع رپورٹ جمع کرادی، پنجاب حکومت نےیہ رپورٹ پی سی پی کی ہدایت پرجمع کرائی ہےجب کہ ابھی باقی تین صوبوں کی رپورٹس کا انتظار ہے.
پی سی پی کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پریس کونسل آف پاکستان (پی سی پی) کے چیئرمین ایم ارشد خان جدون کی ہدایت پر حکومت پنجاب نے رجسٹرڈ اخبارات کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کر دی ہے۔
پی سی پی ابھی تک بلوچستان، سندھ اور خیبرپختونخوا کے جوابات کا انتظار کر رہی ہے انھیں بھی اسی طرح کی رپورٹس جمع کرانی ہے۔
ایک خط میں پی سی پی چیئرمین نے صوبائی حکومتوں کو رجسٹرڈ اخبارات کی تفصیلی رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی۔ ان رپورٹس میں اخبارات کے نام، رجسٹریشن کی تاریخیں، معاہدے کی تفصیلات، دفتر کے پتے اور ان کے جاری کردہ اعلامیہ سے متعلق دیگر متعلقہ معلومات شامل ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ میڈیا کو کنٹرول کرنے والے ریگولیٹری فریم ورک کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ان رپورٹس کا بروقت جمع کرانا بہت ضروری ہے۔
اس نے تاکید کی کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے جعلی خبروں کے پھیلاؤ کو بہتر طور پر کنٹرول کرنے کے لیے رپورٹس کو مرتب کر کے PCP سیکرٹریٹ کو جلد از جلد ارسال کیا جائے۔
پی سی پی کو پاکستان میں پرنٹ میڈیا کے اخلاقی معیارات کی نگرانی اور ان کو منظم کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اس بات کو یقینی بنانا کہ صحافت اعلیٰ درجے کی دیانت کے ساتھ اور اخلاقی ضابطوں کی تعمیل میں ہو۔
اپنے مینڈیٹ کے حصے کے طورپر پی سی پی جعلی خبروں، ہتک آمیز بیانات، اور توہین آمیز موادکی اشاعت سے متعلق معاملات کا فیصلہ کرتا ہے۔ مزید یہ کہ پی سی پی ڈپٹی کمشنرز کے اعلانات کے بعد این او سی جاری کرنے کاذمہ دارہے۔
Comments are closed.