وزیراعلیٰ پنجاب کا رات گئے راولپنڈی کا اچانک دورہ
راولپنڈی(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا رات گئے راولپنڈی کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ، وزیر اعلی نے مری روڈ پر خود گاڑی چلائی صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ بھی لیا
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے راولپنڈی کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے پی ایچ اے کی جانب سے بیو ٹیفکیشن کا بھی معائنہ کیا۔
شہر کی خوبصورتی بڑھانے کے لئے سڑکوں کے اطراف پودے اور پھول لگانے کے کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت#
اس موقع پر وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ میں بغیر اطلاع دورہ پر نکلا ہوں مجھے خوشی ہوئی ہے کہ پی ایچ اے نے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے کام شروع کیا۔
وزیراعلی نے شہر میں صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی، ان کا کہنا تھا کہ میں آئندہ بھی اسی طرح اچانک دورہ کر کے شہر وں میں صفائی کے انتظامات اور دیگر سہولتوں کا جائزہ لوں گا۔
Comments are closed.