آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی ، پاکستان کیلئے قرض پروگرام کی منظوری متوقع

46 / 100

فائل:فوٹو
واشنگٹن: عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) بورڈ میٹنگ 25 ستمبر کو ہوگی جس میں پاکستان کے لیے خصوصی قرض پروگرام کی توثیق کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈائریکٹرکمیونیکیشن آئی ایم ایف جولی کوزیک نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈکی میٹنگ 25 ستمبرکو طے ہوئی ہے،آئی ایم ایف 25 ستمبر کو پاکستان کے لیے قرض پروگرام منظور کرسکتا ہے۔

جولی کوزیک کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف میں اسٹاف سطح کا معاہدہ جولائی میں طے پایا تھا، پاکستان نے 9 ماہ کا سٹینڈ بائے معاہدہ گزشتہ برس کامیابی سے مکمل کیا۔

ڈائریکٹرکمیونیکیشن آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان 37 ماہ کے قرض پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کر رہا ہے۔

یادرہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی تھی۔

Comments are closed.