سینئر صحافی عمران ریاض خان سمیت 8 افراد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا

55 / 100

فوٹو: فائل

اسلام آباد: سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور سینئر صحافی عمران ریاض خان سمیت 8 افراد کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ان پر جج کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کا الزام ہے.

سائبر کرائم نے جج کے بھتیجے کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کے تحت یہ مقدمہ درج کیا ہےمقدمہ میں مشیر اینٹی کرپشن کے پی کے مصدق عباسی بھی نامزد ہیں۔

احمد صدیق کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملزمان نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان کے چچا کے خلاف منفی بیانیہ بنایا.

https://x.com/MehboobTanoli/status/1833975030381793351?t=0oGcyrqAe1fOxHkQwDyXcA&s=19

چچا جوڈیشری کے ممبر ہیں جن پر کرپشن کے الزمات عائد کئے گئے ، انکوائری کے دوران ملزمان کے ملوث پائے جانے پر مقدمہ درج کیا گیا.

مقدمہ میں مجاہد علی شاہ ، اللہ نواز خان ، سہیل احمد ، عمر صدیق ، صدیق انجم اور طارق سلیم شامل ہیں ۔ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا.

Comments are closed.