تحریک انصاف کے 8 ستمبر کے جلسہ تیاریوں کےلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
فوٹو: فائل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 8 ستمبر کے جلسہ تیاریوں کےلئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا گیاہے۔
ذرائع کے مطابق جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں 10رہنماؤں کو شامل کیا گیا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور جلسہ آگنائزنگ یا انفراسٹرکچر کمیٹی کی سرپرستی کریں گے۔
پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ رکن قومی اسمبلی علی اصغرخان ، بلال اعجاز، تیمور ملک، شعیب شاہین، عامر مغل، خالد خورشید،روبینہ شاہین کو جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل کیا گیا.
واضح رہے تحریک انصاف کی جلسہ آرگنائزنگ کمیٹی جلسے کے مقام کا تعین اور انتظامات کو حتمی شکل دے گی۔
Comments are closed.