اسلام آباد میں 3 کروڑ67 لاکھ روپے کی ڈکیتی، مزاحمت پرسکیورٹی گارڈ جاں بحق
فوٹو: سوشل میڈیا
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3 کروڑ67 لاکھ روپے کی ڈکیتی، مزاحمت پرسکیورٹی گارڈ جاں بحق،ڈاکووں نےاسلام آباد کےعلاقےسترہ میل میں بینک کی کیش وین لوٹ لی گئی۔
رپورٹس کے مطابق ڈکیتی کی واردات تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے سترہ میل میں ہوئی، مسلح لٹیروں نے فراش ٹاؤن میں کیش وین کو بنک کے سامنے ہی روک لیا۔
مزاحمت کرنے پر ملزمان کی فائرنگ سے گارڈز طارق اور سلمان زخمی ہوئے بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سلمان دم توڑ گیا۔
پولیس کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹس کے مطابق ڈاکو کیش ڈیلیوری وین سے3 کروڑ 67 لاکھ روپے چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ہیں، موقع سے گولیوں کے دس خول برآمد ہوئے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی سید علی ناصر رضوی نے واقعے کا نوٹس لے لیاہے ایس ایس پی آپریشنز کی زیرنگرانی خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں۔
آئی جی نے سترہ میل کے مقام پر بنک کی کیشن وین کو لوٹنے والے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
Comments are closed.