محسن نقوی کی سرفراز بگٹی سے ملاقات، امن و امان کی صورتحال پرگفتگو

45 / 100

فائل:فوٹو

کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وزیراعظم کی ہدایت پر ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے اور وزیر اعلیٰ ہاوٴس آمد پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ان کا خیر مقدم کیا۔ دونوں رہنماوٴں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن عامہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشتگردی کے حالیہ واقعات کی پر زور مذمت کی اور دونوں رہنماوٴں نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی اور سرفراز بگٹی نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی جبکہ دونوں رہنماوٴں نے شہداء کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یہ جنگ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، بلوچستان میں امن کے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ امن و امان یقینی بنانے کے لئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں، مٹھی بھر عناصر تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

Comments are closed.