حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں جا گری،29 افراد جاں بحق
فوٹو: سوشل
کہوٹہ: حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں جا گری،29 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے، مقامی ذرائع کے مطابق مسافر بس کو حادثہ پانہ پل کے قریب پیش آیا.
پولیس کی ابتدائی اطلاع کے مطابق بس میں 30 افراد سوار تھے، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے تمام افراد کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ ریسکو عمل مکمل کر لیا گیا، ڈپٹی کمشنر پلندری عمر فاروق کے مطابق راولپنڈی سے راولا کوٹ آنے والی مسافر بس جس میں 25 سے زائد مسافر سوار تھے.
ڈپٹی کمشنر کے مطابق آزاد پتن پل کے قریب بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جاگری، جس سے یہ دلخراش واقعہ پیش آیا۔
حادثے کے نتیجے میں 29 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 3 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں، جنہیں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر پلندری کے مطابق ریسکو عمل مکمل کر لیا گیا ہے، تمام لاشوں کو نکالا جا چکا ہے دیگر لاشوں کو نکالا جا رہا ہے جبکہ ایک شدید زخمی کو بھی نکالا گیا جس کی حالت تشویش ناک ہے۔
جان بحق ہونے والوں کا تعلق پلندری کے مختلف علاقوں سے ہے، جن میں سے زیادہ تر مسافر آزاد پتن ایک عرس پر آرہے تھے۔
ڈپٹی کمشنر سدھنوتی موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق حادثہ فنی خرابی کے باعث پیش آیا ہے۔
پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے پولیس اور ریکسیو حکام کو حادثے کے مقام تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت میتوں اور زخمی کو بس سے نکال کر اسپتال پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اس سے قبل آج صبح بلوچستان کے شہر لسبیلہ میں ایران سے پنجاب جانے والی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر کھائی میں جاگری تھی جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور حادثے میں 30 سے زائد زخمی ہوئے.
Comments are closed.