بھارت کے ساتھ یکطرفہ تجارت کس کی اجازت سے ہوئی؟ درآمد جاری، برآمد صفر رہی
فوٹو: فائل
اسلام آباد: بھارت کے ساتھ یکطرفہ تجارت کس کی اجازت سے ہوئی؟ درآمد جاری، برآمد صفر رہی، مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل ہونے کے بعد بھارت کے ساتھ تعلقات منقطع ہوئے تھے لیکن چند با اثر اور طاقتور ہاتھ پڑوسی ملک کے ساتھ تجارت سے باز نہ آئے.
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان نے بھارت سے 1 ارب 62 کروڑ ڈالرز سے زائد کی اشیا خریدیں جب کہ 5 سال میں پاکستان سے بھارت ایک روپے کی کوئی چیز نہیں گئی۔
پاکستان کے روایتی حریف اور دشمن ملک بھارت کے ساتھ دوستی نہ ہونے کے باوجود تجارت جاری رہی بھارت سے یک طرفہ تجارت ہونے پر ملکی خزانے سے ایک ارب 62 کروڑ ڈالر نکل گئے۔
رپورٹ کے مطابق یک طرفہ بھارتی تجارت کی تفصیلات حاصل کرلیں جس کے مطابق گزشتہ پانچ سال میں بھارت سے پاکستان ایک ارب 62 کروڑ ڈالرز کی اشیا منگائی گئیں۔
سال 2019-20 میں 38 کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد ہوئیں، سال 2020-21 میں 32 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز ، سال 2021-22 میں 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی اشیا، سال 2022-23 میں 27 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز اور 2023-24 میں 27 کروڑ 80 لاکھ کے اشیاء درآمد ہوئیں جبکہ پاکستان سے بھارت ایک روپے کی بھی کوئی شے نہیں گئی۔
Comments are closed.