رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کاحملہ، 11 اہلکار شہید
فوٹو: فائل
رحیم یار خان: رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں پولیس قافلے پر ڈاکوؤں کاحملہ، 11 اہلکار شہید ہوگئے،پولیس حکام کے مطابق حملے میں 7 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں دو گاڑیوں پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا، دونوں پولیس موبائل میں 20 سے زائد اہلکار موجود تھے۔
حکام نے بتایا کہ دونوں پولیس موبائل بارش کے پانی میں پھنس گئی تھیں۔ ڈاکوؤں نے گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا، حملے میں زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جارہاہے، حملے میں مزید اہلکاروں کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے رحیم یار خان میں کچے کے علاقے میں پولیس گاڑیوں پر ڈاکوؤں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہداء کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
راکٹ لانچر کے حملے میں پولیس موبائلیں تباہ ہوگئیں، واقعے کے بعد ضلع بھر کی پولیس کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ پر طلب کرلیا گیا ہے جبکہ نفری کی قیادت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کررہے ہیں۔
چھٹی سے وآپس آنے والی پولیس پارٹی کی گاڑی خراب ہونے پر گھیراؤ کرکے حملہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی رحیم یار خان میں پولیس کے قافلے پر ڈاکؤوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت،وزیرِ اعظم کا حملے میں پولیس کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہارکیا۔.
وزیرِ اعظم کی شہداء کی بلندی درجات اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا، وزیرِ اعظم کی حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا،شہباز شریف نے ہدایت کی کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں.
وزیرِ اعظم کی کچے کے علاقے میں حملہ آوروں کے خلاف فوری اور مؤثر کاروائی کرنےاورکی حملے کے ذمہ داران کی نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کی ہدایت۔
شہبازشریف نے کہاپولیس کے افسران و جوان اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر جرائم جرائم پیشہ افراد اور تخریب کاروں کا سد باب کرتے ہیں،مجھ سمیت پوری قوم پولیس کے بہادر اور فرض شناس افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے.
Comments are closed.