پائیدار امن کیلئے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو حل کیا جائے، منیر اکرم

45 / 100

فائل:فوٹو

نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پائیدار امن کیلئے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو حل کیا جائے۔ امید ہے سلامتی کونسل میں ہونے والی بحث سوچ کے زاویے پیدا کرے گی۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امن کے قیام اور فروغ سے متعلق مباحثہ سے خطاب کرتے ہوئے منیر اکرم نے تنازعات کے حل کیلئے علاقائی اور بین الاقوامی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور پرتشدد انتہا پسندی کی جڑوں کو حل کرنے میں ناکامی نے تنازعات کے پھیلاوٴ کو جنم دیا، اس حوالے سے بین الاقوامی حکمت عملی بڑی حد تک ناقص، غیر موٴثر اور غیر تسلی بخش رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں نسل کشی کو ختم کرنا سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین پر غیرقانونی قبضے کے نتائج بہت واضح ہیں، پاکستان کیسرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ مقامی کمیونٹیز کی حمایت، مدد اور شمولیت کی وجہ سے کامیاب ہوئی۔

منیر اکرم نے مزید کہا کہ امید ہے سلامتی کونسل میں ہونے والی بحث سوچ کے زاویے پیدا کرے گی۔

Comments are closed.