قانون کی پاسداری کرنے پر گورنر برہم، بغیر این او سی چینی باشندوں کو روکنے کی رپورٹ طلب
فوٹو : فائل
پشاور: قانون کی پاسداری کرنے پر گورنر برہم، بغیر این او سی چینی باشندوں کو روکنے کی رپورٹ طلب کر لی، پولیس کا موقف تھا کہ خیبرپختونخوا داخلے کے لیے مہمانوں کے پاس این او سی نہیں ہے.
این او سی نہ ہونے پر چینی باشندوں کو روکا گیا جس پر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چینی سیاحوں کو خیبر پختونخوا میں داخلے سے روکنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس عمل میں ملوث ہے یہ صوبہ دشمنی نہیں ملک دشمنی ہے۔
گورنر کے پی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف روز اول سے پاک چین تعلقات کو تباہ کرنے کے درپے ہے جو جماعت دہشت گردوں کو آباد کرتی ہے اور چینی سیاحوں کو روکتی ہے اس کی ملک دشمنی شک سے بالا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنے قائد اور اس کے آقاؤں کے اشاروں پر پاک چین دوستی کو متاثر کرنے میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ سائیکلوں پر پاکستان اور افغانستان کا دورہ کرنے والے 4 چینی سیاحوں کو این او سی نہ ہونے پر خیبر پختونخوا میں داخلے سے روکا گیا۔
اٹک پولیس نے چینی سیاحوں کو اٹک خورد چیک پوسٹ تک پہنچایا، جہاں خیبر پختونخوا پولیس نے انہیں داخلے سے روکا،پولیس کا موقف تھا کہ داخلے کے لیے مہمانوں کے پاس این او سی نہیں ہے.
میڈیا رپورٹس کے مطابق روکنے پر چاروں سیاح واپس پنجاب کی طرف روانہ ہوگئے،
واضح رہے کہ خود چین سمیت، عرب ممالک اور یورپ میں قانون کی پاسداری کو سراہا جاتا ہے لیکن یہاں اس کی تعریف کی بجائے الٹا تنقید کی جارہی ہے.
Comments are closed.