آزادکشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ،شدت 4.6 ریکارڈ

46 / 100

فائل:فوٹو
مظفر آباد: آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد شہر اور گردونواح میں 7 منٹ میں 2 زلزلوں کے جھٹکوں سے زمین لرز اٹھی، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ہٹیاں بالا، آزاد کشمیر، ہٹیاں بالا، چناری اور چکوٹھی سمیت جہلم ویلی بھر میں بھی زلزلے کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی۔

ہٹیاں بالا میں زلزلے کے باعث سوئے ہوئے لوگ جاگ گئے، اور خوف زدہ ہو کر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل گئے۔

مظفرآباد میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 6 بج کر 16 منٹ پر اور دوسرا جھٹکا 6 بج کر 23 منٹ پر محسوس کیا گیا۔زلزلے کے باعث مظفرآباد میں کچھ دیر کے لیے انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔

وادی لیپہ، وادی جہلم، باغ، پونچھ اور حویلی کی اضلاع میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے زلزلہ کشمیر میں سوپور کے قریب گیارہ کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

Comments are closed.