نواز شریف کی تصویر والے پینافلیکس پر جوتے مارنے والوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج
فوٹو: فائل
راولپنڈی: یوم آزادی کی رات مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی تصویر والے پینافلیکس پر جوتے مارنے والوں کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج، پینا فلیکس پر جوتے مارنے والے ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
اس حوالے سے نجی ٹی وی ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق تھانہ مری میں مقدمہ سول ڈیفنس مری کے وارڈن محمد سہیل رشید کی مدعیت میں درج کیا گیا.
مقدمہ میں 11 افراد کو نامزد جب کہ چالیس کو نامعلوم ظاہرکیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کے مطابق پی ٹی آئی کے جھنڈے اٹھائے افراد نے حکومت مخالف نعرے بازی کی، ملزمان نے نجی ہوٹل پر پتھراؤ کیا، روکنے پر کار سرکار میں مداخلت اور مزاحمت کی۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کے ڈنڈوں کے وار سے مدعی مقدمہ سمیت احتشام اور احسن مطلوب زخمی ہو گئے، ملزمان نے خوف و ہراس پھیلا کر ہوٹل کو نقصان پہنچایا.
ایف آئی آر کے مطابق مدعی مقدمہ کی یونیفارم بھی پھاڑی دی، ملزمان کے خلاف انسداد دہشتگردی کی دفعہ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.